Journalist Arshad Sharif's mother passed away
مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور: (ویب ڈیسک) کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی انتقال کر گئیں۔
ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی کے مختصر علالت کے بعد انتقال کی تصدیق مرحوم صحافی کی اہلیہ نے کی ہے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، مرحوم ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
سہیل آفریدی نے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Source
Journalist Arshad Sharif's mother passed away
India: Rat disrupts Australian team dinner at Women’s World Cup
Mothers of blasphemy accused share heart wrenching stories how their kids were trapped
Exclusive video: Small plane crashes during takeoff in Venezuela, 2 dead
IG Punjab Police Dr. Usman Anwar's Important Press Conference
Karachi: Citizen loses Rs. 8.5 million due to duplicate SIM fraud










