Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices Donald Trump shares video of Iran's biggest bridge 'tumbling town' Donald Trump shares video of Iran's biggest bridge 'tumbling town' US federal agents ​arrest the niece ‌& grand-niece of late Iranian ​General Qassem ​Soleimani after revoking their green card US federal agents ​arrest the niece ‌& grand-niece of late Iranian ​General Qassem ​Soleimani after revoking their green card Mubashir Zaidi's tweet on the arrest of Qassem ​Soleimani's niece & grand niece in America Mubashir Zaidi's tweet on the arrest of Qassem ​Soleimani's niece & grand niece in America Australian PM Anthony Albanese reacts to Trump’s speech on Middle East crisis Australian PM Anthony Albanese reacts to Trump’s speech on Middle East crisis Trump's speech was the disappointing speech of a failed warrior - Syed Mushahid Hussain Trump's speech was the disappointing speech of a failed warrior - Syed Mushahid Hussain

Mubashir Zaidi's tweet on the arrest of Qassem ​Soleimani's niece & grand niece in America


امریکہ میں مرحوم ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی کی گرفتاری پر صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا

امریکی محکمہ خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور ان تمام افراد کے لیے پیغام ہے جو کبھی امریکا آنا چاہتے ہیں۔ اس بیان کی آخری سطر غور سے پڑھیں۔
گزشتہ رات ایرانی پاسداران انقلاب کے مرحوم میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی کو وفاقی اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان کی مستقل رہائشی حیثیت (گرین کارڈ) ختم کردی۔
حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اس وقت امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی تحویل میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور ان کے اپنے سوشل میڈیا بیانات کے مطابق افشار سلیمانی ایران کی مطلق العنان اور دہشت گرد حکومت کی کھلی حمایت کرتی رہی ہیں۔
امریکہ میں قیام کے دوران انھوں نے ایرانی حکومت کا پروپیگنڈا پھیلایا، مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی حمایت کی، ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تعریف کی، امریکہ کو بڑا شیطان کہا اور پاسداران انقلاب کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا جو ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ افشار سلیمانی نے لاس اینجلس میں پرتعیش طرزِ زندگی گزارتے ہوئے ایران کی اس دہشت گرد حکومت کا پروپیگنڈا جاری رکھا جیسا کہ ان کے حال ہی میں بند کیے گئے انسٹاگرام اکانٹ پر ان کی مسلسل پوسٹس سے ظاہر ہوا۔
حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کی مستقل رہائشی حیثیت ختم کرنے کے علاوہ افشار کے شوہر کو بھی امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
اسی ماہ کے آغاز میں وزیر خارجہ روبیو نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکریٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی ان کے شوہر سید کلانتر معتمدی کی قانونی حیثیت بھی ختم کردی تھی۔ وہ دونوں اس وقت امریکا میں موجود نہیں ہیں۔ مستقبل میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ، امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی حفاظت کے لیے باہمی تعاون اور شراکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ اپنے ملک کو ایسے غیر ملکی افراد کی قیام گاہ نہیں بننے دے گی جو امریکہ مخالف دہشت گرد حکومتوں کی حمایت کرتے ہیں۔





Comments...