PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other
پی ٹی آئی کے علی محمد خان اور شیر افضل مروت کی ایک دوسرے کو مخاطب کرتے ہوئے لمبی لمبی ٹویٹس۔
تحریک انصاف کے علی محمد خان نے شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا
السلام علیکم مروت صاحب !
@sherafzalmarwat
اُمید ہے آپ بہ خیریت ہونگے۔
قرآن میں اللہ فرماتا ہے۔
وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۪
اور تم سب مل کراللّٰہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو۔ (سورت آلِ عمران آیت نمبر 103)
اس وقت تحریک انصاف کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔
میں محترم بھائی آپ سے بصد احترام عرض کرونگا کہ پارٹی کے مفاد اور عمران خان
صاحب کی محبت و احترام میں سہیل آفریدی صاحب کے خلاف دائر کی گئی پیٹیشن کو وفاقی آئینی عدالت سے واپس لے لیجئے۔
ہمارے لئے ان حالات میں یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون وزیراعلی ہے۔ بس جس پہ خان صاحب نے اعتماد کیا ہم نے اسکو قبول کیا۔ اس سے زیادہ انکی کوئی اہمیت نہیں۔ خان صاحب کی پسند ہی میں ہماری خوشی ہے۔
آپ کے جو بھی گلے شکوے ہیں انکو خان صاحب کی رہائی تک ایک سائیڈ پہ رکھئے۔ لیڈر کا باہر نکلنا زیادہ اہم ہے۔ آپ نے پہلے بھی تحریک انصاف کے لئے 9 مئی کے بعد اہم ترین کردار ادا کیا تھا اب بھی خان صاحب کی رہائی کیلئے اپنا سیاسی و قانونی کردار ادا کیجئے۔
ہمیں ہمارا لیڈر باہر نکالنا ہے یہ گلے شکوے بعد میں دیکھ لیں گے۔
تحریک انصاف کی طرف سے مجھے نہیں پتہ کسی نے آپ سے یہ درخواست کی ہے یا نہیں لیکن میں دل سے یہ عرض کر رہا ہوں کہ اگر آپ یہ پیٹیشن واپس لیں گے تو اس سے حال ہی میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہونگیں کارکنان کے دلوں کو جو تکلیف پہنچی ہے وہ خوشی میں بدل جائے گی اور اس سے آپ کی عزت میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہوگا۔
آخر میں بس یہی کہونگا گا کہ اتفاق میں طاقت اور نفاق میں نقصان ہے۔ آئیے ملکر خان صاحب کی رہائی کیلئے کوشش کریں۔
جزاک اللّٰہ خیر
خوش رہئیے۔ شاد و آباد رہئے۔
آپ کا بھائی
علی محمد۔
علی محمد خان کی اس ٹویٹ کے جواب میں شیر افضل مروت نے درج ذیل ٹویٹ کیا
محترم علی محمد خان صاحب!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کا پیغام پڑھا۔ گزشتہ تین دنوں سے جس ماحول، زبان اور رویّے کا سامنا کر رہا ہوں، اُس میں آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اختلاف کے باوجود شائستگی، اخلاص اور احترام کے ساتھ مجھ سے مخاطب ہونے کی روایت زندہ کی۔ میں دل سے اس طرزِ گفتگو کی قدر کرتا ہوں۔
قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا﴾
“اور لوگوں سے اچھی بات کہا کرو۔”
(سورۃ البقرہ: 83)
اور ایک اور مقام پر فرمایا:
﴿وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾
“نیکی اور بدی برابر نہیں ہوسکتیں، برائی کو اُس طریقے سے دفع کرو جو بہترین ہو۔”
(سورۃ فصلت: 34)
بدقسمتی سے ہماری سیاست میں دلیل کی جگہ گالی، اور اختلاف کی جگہ کردار کشی نے لے لی ہے۔ گزشتہ دنوں میں نے جو کچھ کہا، اُس کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ پارٹی کے اندر پھیلتی ہوئی بدتہذیبی، شخصی حملوں اور اخلاقی زوال کی نشاندہی کی جائے۔ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ کارکن کو اختلاف کا حق ہے مگر کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شرافت، تہذیب اور بزرگوں کے احترام کو روند ڈالے۔
علی محمد خان صاحب! میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ خان صاحب کی رہائی اور تحریک انصاف کا اتحاد ایک اہم قومی و سیاسی ضرورت ہے۔ آپ نے کم از کم وہ راستہ اختیار کیا ہے جو ایک سیاسی کارکن نہیں بلکہ ایک بااخلاق انسان کا شیوہ ہوتا ہے۔ اختلاف اگر ادب کے ساتھ ہو تو دلوں کے فاصلے کم کرتا ہے، جبکہ گالی اور بہتان صرف نفرت کو جنم دیتے ہیں۔
میں نے تحریک انصاف کیلئے مشکل ترین وقت میں کردار ادا کیا، قربانیاں دیں، مقدمات بھگتے، اور آج بھی دو درجن سے زائد جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔ اس لئے میرے گلے شکوے ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ اصولی نوعیت کے ہیں۔ تاہم آپ کے اندازِ تخاطب اور خیرخواہی نے یقیناً میرے دل میں احترام پیدا کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد، حکمت، برداشت اور سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں اُن لوگوں میں شامل نہ کرے جن کی زبانیں نفرت پھیلاتی ہیں اور دل تفرقہ پیدا کرتے ہیں۔
آپ کیلئے ہمیشہ نیک تمنائیں۔
شیر افضل مروت
السلام علیکم مروت صاحب !@sherafzalmarwat
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) May 25, 2026
اُمید ہے آپ بہ خیریت ہونگے۔
قرآن میں اللہ فرماتا ہے۔
وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِیْعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوْا۪
اور تم سب مل کراللّٰہ کی رسی کو مضبوطی کے ساتھ تھام لو اور آپس میں تفرقہ مت ڈالو۔ (سورت آلِ عمران آیت نمبر…
محترم علی محمد خان صاحب!
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) May 25, 2026
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
آپ کا پیغام پڑھا۔ گزشتہ تین دنوں سے جس ماحول، زبان اور رویّے کا سامنا کر رہا ہوں، اُس میں آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اختلاف کے باوجود شائستگی، اخلاص اور احترام کے ساتھ مجھ سے مخاطب ہونے کی روایت زندہ کی۔ میں دل سے اس طرزِ… https://t.co/HdacvtGujC
Iran ‘agreement has been largely negotiated’ - Donald Trump
US Director of National Intelligence Tulsi Gabbard resigns
Trump’s statements spark wave of memes across social media
Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast
Are foreign nationals applying for green cards now required to leave the US?
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports











