Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
عمران ریاض خان نے ٹویٹر پر رؤف کلاسرا کو کوٹ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جب عمران خان کے دورِ حکومت میں آپ کا شو بند کیا گیا تھا اس وقت آپ نے جرنیلوں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور اب آپ عمران خان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ جس پر رؤف کلاسرا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان نے بذریعہ ڈی جی آئی ایس پی آر میرا شو بند کروایا تھا۔ جواب میں عمران ریاض خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا
کلاسرا صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں میں نے آپکو بتایا تھا کہ آپکا چینل آپکو ریٹنگ نہ آنے پر نکال رہا ہے اور مجھے یہ بات آپکے چینل کے ایک سینیئرنے بتائی ہے اور ہاں آپ کو میں نے اس وقت بھی بتایا تھا کہ خبر آپکے چینل میں موجود ایک فیصلہ ساز کی مدد سے مجھ تک پہنچی ہے۔ آپ نے کہا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہوا۔ میں نے آپکو بتایا کہ خبر پکی ہے چینل نے فیصلہ کر لیا ہے آپ معلوم کروا لیں کہ اسکے پیچھے کیا ہے جبکہ مجھے آپکے پروگرام کے عوام میں غیرمقبول ہونے کا بتایا گیا ہے۔ یاد کریں اسی کال میں آپ نے کچھ صحافیوں کی کافی برائیاں بھی کی تھیں اور بعد میں آپ نے مجھے خود رابطہ کرکے بتایا کہ مجھے بھائی لوگوں نے نکلوایا ہے میں نے پوچھا کس نے تو آپ نام لینے سے بھی ڈر رہے تھے اور کہا کہ مل کر بتاؤں گا۔جیسا کہ آپ اب بھی صرف کمزور پر ہی حملہ آور ہوتے ہیں۔ مرے ہوئے کو ہی مارتے ہیں۔ میں انتظار کروں کہ کہ کس دن آپ عاصم منیر اور آئی ایس آئی کے مظالم کے خلاف زبان کھولتے ہیں۔ ذاتی حیثیت میں تو آپ سے کوئی گلہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جس ارشد شریف نے آپکو سپورٹ کیا آپکو متعارف کروایا آپ پر احسانات کیے آپ تو اسکے قاتلوں کے ساتھیوں سے دوستیاں نبھا رہے ہیں۔ معاف کیجیے گا کلاسرا صاحب آپ اپنے نام نہاد اصولوں سمیت (جو صرف کمزور سیاستدانوں کے لیے ہیں) بے نقاب ہو چکے ہیں۔ یہ نئی نسل آپکی شعبدہ بازی پہچان چکی ہے۔ اب بھی وقت ہے ظلم کے خلاف بولیے ارشد شریف کے کھلائے کسی ایک لقمے کی ہی لاج رکھ لیجیے باقی آپکی مرضی ہے۔ مجھے آپکو بار بار جواب دینا بھی پسند نہیں۔
عمران ریاض خان کی اس ٹویٹ کے جواب میں رؤف کلاسرا نے لکھا
آپ سے ایک تعلق رہا ہے لہذا کوشش کی ہے تلخی نہ ہو لیکن کیاکریں جواب دینا پڑے گا۔
مجھے چینل میں آئے صرف دو تین ماہ آئے ہوئے تھے۔ کون سا چینل دو ماہ میں ریٹنگز پر نکالتا ہے؟شاید آپ کو کبھی نکالا گیا ہو۔
آفتاب اقبال صاحب کا کلپ شئیر کررہا ہوں سن لیں کس وجہ سے نکالا گیا تھا۔ آپ کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے یہ کافی ہے۔
آپ کی اس وقت کیا حیثیت تھی کہ میں آپ کو فون کرتا کہ مجھے جنرل نکال رہے ہیں اور آپ میری مدد کرو اور مل کر بتائوں گا؟ اچھا لطیفہ گھڑ لیا ہے۔
جہاں تک ارشد شریف کی بات ہے آپ نے جو ارشد اور اس کی فیملی پر بدزبانی ٹوئٹر پر کی ہوئی ہے اور ا سکی بیوی کے بارے میں جو کچھ فرمایا تھا اس کے بعد بھی آپ ارشد کے وارث ہیں؟
آپ کو کسی نے بتایا تھا کہ آپ کے بارے گیلا تیتر والی ویڈیو ارشد شریف نے بنوائی تھی لہذا آپ کی تو ارشد اور اس کی بیوی سے سخت دشمنی چل رہی تھی۔
ارشد کے آپ کے بارے خیالات کو مجھ سے بہتر کون جانتا ہے۔ میں تو الٹا اس کو آپ کے حوالے سے بہت ٹھنڈا کرتا رہتا تھا ورنہ وہ بھی آپ کا بھی وہ وہی حشر کرتا جو اس نے ایک اور صاحب کا گوادر میں کیا تھا جب اس نے بھی آپ کی طرح ارشد اور اس کی بیوی کے بارے بدزبانی کی تھی۔
آپ کب سے ارشد کے سگے بن گئے ؟ اپنے گندے ٹوئٹس یاد ہیں جو ارشد/بیوی پر آپ نے کیے تھے؟ جب آپ اور چند آپ جیسے دیگر ارشد کے سارے دشمن اس کے گرد اچانک اکٹھے ہوئے تھے اور وہ بھولا/سادہ انسان آپ لوگوں کے چکر میں آیا تو میں نے اسے میسج بھیجا تھا کہ ان تین چاروں سے بچنا یہ سب تمہارے پرانے دشمن ہیں۔
انہیں تمہارے ساتھ پلانٹ کیا جا رہا ہے ۔ یہ تمہارے سابقہ دشمن/اب جعلی ہمدرد تمہیں گھیر کر شکاریوں کے سامنے ڈالیں گے۔
وہ میسجز آج بھی میرے پاس موجود ہیں۔
ارشد کے لہو کو آپ جسیوں نے بیچا ہے۔ ڈالرز کمائے ہیں۔اس کی لاش کو بیچا ہے۔
میں نے ایک دوست کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی جس کے گواہ موجود ہیں۔ اسے بتایا تھا یہ سب تمہارے پرانے دشمن تمہیں مروانے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ہم دیہاتی لوگ دوستوں کو بانس پر چڑھا کر نہیں مرواتے۔
مطلب آپ جیسا بندہ کیسے ارشد کا دوست یا خیرخواہ ہوسکتا تھا جو اس کے بارے ٹوئٹر پر مسلسل بدزبانی کرتا رہا ہو اور اس کی بیوی کی کردار کشی کرتا رہا ہو ؟حیرانی ہے آج آپ ارشد کی قبر کے وارث بن بیٹھے ہیں جو واہ واہ کر کے اسے مققل گاہ تک لے گئے تھے۔
آپ لوگ اتنے بے رحم ہیں کہ اپنے بدلے لینے کے لیے ارشد کے جعلی ہمدرد بن گئے۔اس کے پانچ بچوں پر بھی رحم نہیں کیا۔
جہاں تک بار بار جواب کی بات ہے آپ کو نے میرے ٹوئٹ پر لکھا تھا جس پر میں نے آپ کو اہمیت دے کر جواب دیا اور آپ چھت سے جا لگے۔ میں نے آپ کو کبھی آپ کے کسی ٹوئٹ پر نہیں لکھا ۔
اب آفتاب اقبال زرا سنیں جھوٹ کون بول رہا ہے۔ آپ فرما رہے ہیں ریٹنگز کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔ افتاب صاحب کو سنیں کیون نکالا گیا۔
ویسے اگر مجھے رینٹنگز پر نکالا جارہا تھا تو آپ کو میری فکر کیوں لاحق ہوگئی تھی۔ یہ میرا اور آفس کا ایشو تھا۔ بہرحال آفتاب اقبال کا کلپ سنیں اور اپنے جھوٹ پر کچھ شرمندگی ہونے کی کوشش کریں
اس پر عمران ریاض خان نے رؤف کلاسرا کو جواب میں لکھا
دیکھا آپ ابھی بھی عاصم منیر اور آئی ایس آئی لے ظلم کے خلاف نہیں بولے۔ آپ ہمیشہ ایک منافق کی طرح جیئیں گے جسکا کوئی اصول نہیں ۔ آپ ہمیشہ طاقتوروں کی چاکری کریں گے۔ آپ نے جسکا نام شہرت کے لیے بیچا اسی کے خون سے غداری کی۔ آپ اسکے اچھے وقت کے ساتھی تھے اور میں برے وقت کا۔ مفاد پرست ایسے ہی ہوتے ہیں ناں۔ آپکے پول کھول دوں تو بھرم جاتا رہے گا۔ ہاں اب مروت، واڈا یا ان جیسے کسی کو بلا کر تتے توے پر میرے خلاف انجوائے ضرور کیجیے گا۔ خوش رہیے کلاسرا صاحب
خدا حافظ
کلاسرا صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں میں نے آپکو بتایا تھا کہ آپکا چینل آپکو ریٹنگ نہ آنے پر نکال رہا ہے اور مجھے یہ بات آپکے چینل کے ایک سینیئرنے بتائی ہے اور ہاں آپ کو میں نے اس وقت بھی بتایا تھا کہ خبر آپکے چینل میں موجود ایک فیصلہ ساز کی مدد سے مجھ تک پہنچی ہے۔ آپ نے کہا کہ مجھے… https://t.co/VfhYbIz2B1
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) May 26, 2026
آپ سے ایک تعلق رہا ہے لہذا کوشش کی ہے تلخی نہ ہو لیکن کیاکریں جواب دینا پڑے گا۔
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) May 26, 2026
مجھے چینل میں آئے صرف دو تین ماہ آئے ہوئے تھے۔ کون سا چینل دو ماہ میں ریٹنگز پر نکالتا ہے؟شاید آپ کو کبھی نکالا گیا ہو۔
آفتاب اقبال صاحب کا کلپ شئیر کررہا ہوں سن لیں کس وجہ سے نکالا گیا تھا۔ آپ کو… https://t.co/6e29OcTo4D pic.twitter.com/xtKdWZnjPX
دیکھا آپ ابھی بھی عاصم منیر اور آئی ایس آئی لے ظلم کے خلاف نہیں بولے۔ آپ ہمیشہ ایک منافق کی طرح جیئیں گے جسکا کوئی اصول نہیں ۔ آپ ہمیشہ طاقتوروں کی چاکری کریں گے۔ آپ نے جسکا نام شہرت کے لیے بیچا اسی کے خون سے غداری کی۔ آپ اسکے اچھے وقت کے ساتھی تھے اور میں برے وقت کا۔ مفاد پرست… https://t.co/41UuZJ8RGL
— Imran Riaz Khan (@ImranRiazKhan) May 26, 2026
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other
Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast









