Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion London: Former imam sentenced to life for sexual assaults London: Former imam sentenced to life for sexual assaults Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities Video shows arrest of alleged drug dealer Anmol Aka Pinky Video shows arrest of alleged drug dealer Anmol Aka Pinky Anmol Pinky case investigation disclosed new information Anmol Pinky case investigation disclosed new information Is UAE kicking out Pakistanis? Pakistan's foreign office's response Is UAE kicking out Pakistanis? Pakistan's foreign office's response



کراچی: گلبرگ کے سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے انجینئر کی اہلیہ اور بیٹے کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ انجینئر کی لاش کی تلاش کا کام بند کردیا گیا ۔
اس حوالے سے کوئی موثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی، علاقے میں سوگ کی فضا چھائی رہی ، اہلیہ اور بیٹے کی نماز جنازہ و تدفین میں عزیز و اقارب کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین ، علاقائی عہدیدار اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب گلبرگ کے علاقے میں بفرزون کے بی آر سوسائٹی کے قریب نالے میں کار ڈوب گئی تھی ، کار میں انجینئر مظفر ، ان کی اہلیہ یاسمین اور ڈیڑھ سالہ بیٹا عبیر موجود تھے ، انتظامیہ 3 روز تک سوتی رہی ۔
کرائے پر شاول منگوایا گیا جوکہ ڈیزل ختم ہوجانے پر کام بند کردیتا تھا ، نالے کی صفائی کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا گیا ، 3 روز کی سخت جدوجہد کے بعد پیر کی شب پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے کار کا سراغ لگایا جس کے بعد کار کو باہر نکالا گیا ، کار سے انجینئر مظفر کی اہلیہ یاسمین اور ان کے ڈیڑھ سالہ بیٹے عبیر کی لاشیں ملیں جبکہ مظفر کی لاش نہ مل سکی ، اس سلسلے میں منگل کو جائے وقوع پر کوئی آپریشن دیکھنے میں نہیں آیا ، متاثرہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں آج (بدھ) دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔
علاوہ ازیں یاسمین اور ان کے صاحبزادے عبیر کو گزشتہ روز نارتھ کراچی میں واقع محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ و تدفین میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ، علاقائی عہدیداران اور کارکنوں کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ، قبل ازیں رہائش گاہ سے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا اور خواتین کی آہ و بکا کے باعث موقع پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، علاقے میں سوگ کی فضا چھائی رہی۔


Source: Express News



Comments...