
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مون جاری سون بارشوں میں مزید شدت آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ندی ، نالوں اور دریاؤں میں سیلابی صورت حال کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش بارش لوئردیرمیں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ بالاکوٹ، پارا چنار 31، چراٹ 24، مظفرآباد میں 20، اسلام آباد میں19، گوپس 15، خضدار 14، راولپنڈی اور لاہور7، بارکھان 6 ، رسالپور میں5 جبکہ پشاور اور کاکول میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل سے پاکستان میں مون سون بارشوں میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا یہ سسٹم بدھ تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں فعال رہے گا۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
بارشوں کی شدت میں اضافے کے پیش نظر فلڈ فارکاسٹ ڈویژن نے ندی، نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارشوں کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور سرگودھا کے شہری علاقوں میں سیالبی صورتحال جبکہ ڈیرہ غازی خان اور ہزارہ ڈویژن میں پہاڑی علاقے سے آنے والے پانی کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے، اس کے علاوہ دریائے جہلم، دریائے راوی اور دریائے کابل کے اطراف کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اور دریائے چناب میں خانکی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، تونسہ اور سکھرکے مقام پر نچلے درجے جبکہ چشمہ اور گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔
Hamza Ali Abbasi breaks silence on sister Dr Fazeela’s money laundering case
New satellite images of US AWACS aircraft's destruction in Iranian attack
Robbers killed prominent businessman Amir Awan in Islamabad
Mehdi Hassan's Exclusive interview with Iran’s Foreign Ministry Spokesman on the war
What Made Ishaq Dar Rush To China Before Rubio & JD Vance Visit To Pakistan To Meet Iranians?
Progress is being made in talks with Iran through Pakistan - Donald Trump











