
ہیکرز نے وفاق کے زیراہتمام قبائلی علاقوں کی حکومتی ویب سائیٹ ہیک کرکے اسلام زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کردیئے ہیں۔
قبائلی علاقوں کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کی ویب سائیٹ ہیک کرنے والوں نے اپنی شناخت حسنین کے نام سے کرائی ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ کو ہیک کئے جانے کے بعد وہاں اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور مسلمان زندہ باد کے نعرے درج کردیئے گئے ہیں، ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام بھی چھوڑا گیا ہے کہ بھارت کی جانب ہونے والی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔ہیکرز کی جانب سے مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ خدا کے واسطے اپنی سیکیورٹی بڑھائیں اور اپنی ویب سائٹس کی حفاظت کریں۔
دوسری جانب وزارت آئی ٹی کے ماہرین نے فاٹا سیکرٹریٹ کی ویب سائیٹ کی دوبارہ بحالی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔
Source
I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion
London: Former imam sentenced to life for sexual assaults
Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities
Video shows arrest of alleged drug dealer Anmol Aka Pinky
Anmol Pinky case investigation disclosed new information
Is UAE kicking out Pakistanis? Pakistan's foreign office's response









