
پشاور: ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پیر کو نوشہرہ اور لکی مروت میں حالیہ ضمنی انتخابات میں خواتین کی شرکت روکنے پر ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے ضمنی الیکشنز میں خواتین کا ان کا حقِ رائے دہی استعمال کرنے سے روکا گیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ ( پی ایچ سی) کے چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والی دو رکنی بنچ نے این اے 5 (نوشہرہ) اور NA-27 ) لکی مروت) حلقوں میں خواتین کو حقِ رائے دہی سے روکنے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔
اپنی سماعت کے دوران چیف جسٹس دوست محمد نے کہا کہ خواتین کو ووٹنگ سے روکنا ملک کی توہین ہے جہاں قومی اسمبلی کی سپیکر خاتون رہیں اور ایک خاتون دو مرتبہ ملک کے وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور زکوٰۃ و عشر کی فہرستوں میں عورتوں کے نام شامل ہونے پر اعتراض نہیں لیکن وہ ووٹروں کی فہرست کی عورتوں کے نام شامل کرنے پر معترض ہیں۔
انہوں نے آرٹیکل 218 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت یہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ وہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے اسی لئے لکی مروت اور نوشہرہ کے ان تمام متاثرہ پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے جہاں خواتین کو ووٹ دینے سے روکا گیا تھا۔
Source
Cricketer Imad Wasim confirms separation from his wife Sania Ishfaq
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
Engineer Muhammad Ali Mirza’s First Interview with Irshad Bhatti After 103 Days in Jail
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
Fawad Chaudhry demands condemnation from PTI on incendiary statement in PTI's protest










