
لندن…برطانوی حکومت نے طلبہ، تاجروں، فن کاروں اور کھلاڑیوں کیلیے ویزوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ کاروبار کے لیے برطانیہ آنے والے گریجویٹ تاجر اپنے ویزوں کو ہنرمند ورکرز کے ویزے میں آسانی سے تبدیل کرا کے ملازمت حاصل کرسکیں گے۔ حکومت نے بزنس وزیٹر روٹ میں بھی اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیرملکی کمپنیاں برطانیہ میں اپنے ملازمین کو کارپوریٹ ٹریننگ کے لیے بھیج سکیں گی۔ بزنس وزیٹر کو اپنی تعلیم کے لیے مختصر کورسز کرنے کی بھی اجازت ہوگی اور اس کیلیے انہیں اسٹوڈنٹ ویزے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانوی دفتر داخلہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد زیادہ سے زیادہ کاروباری افراد اور طلبہ کو برطانیہ میں لانا ہے۔ اس کے علاوہ فن کاروں اور کھلاڑیوں کے لیے بھی ویزا قوانین میں نرمی کی گئی ہے۔ برطانوی دفتر داخلہ نے ان افراد کے لیے بھی قوانین میں تبدیلی کی ہے جن کا شریک زندگی برطانیہ میں مقیم ہو۔ تاہم غیریورپی شریک زندگی کے لیے 18 ہزار 600 پاوٴنڈ کی تنخواہوں کی شرط ختم نہیں کی تاہم برطانوی شریک زندگی ہونے کی صورت میں اس کی بچت کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔
Source
Cricketer Imad Wasim confirms separation from his wife Sania Ishfaq
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
Engineer Muhammad Ali Mirza’s First Interview with Irshad Bhatti After 103 Days in Jail
Fawad Chaudhry demands condemnation from PTI on incendiary statement in PTI's protest










