
نئی دلی: بھارت میں اس وقت 2 کروڑ 30 لاکھ لڑکیاں ایسی ہیں جن کی شادیاں 18 سال یا اس سے بھی کم عمر میں کر دی گئیں جو کہ ایک دنیا بھر کی کم عمر میں شادیوں کا40 فیصد ہے۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ایک این جی او کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 6 کروڑ لڑکیوں کی شادیاں کم عمری میں کر دی جاتیں ہیں جن میں سے 3 کروڑ سے زائد شادیاں جنوبی ایشیا میں پائی جاتی ہیں جبکہ صرف بھارت میں 2 کروڑ 30 لاکھ لڑکیا ں ایسی ہیں جن کی شادیاں 18 سال یا اس سے بھی کم عمر میں کر دی گئیں، سروے کے مطابق بھارت میں 46 فیصد لڑ کیوں کی شادیاں کم عمری میں کر دی جاتی ہیں جو کہ دنیا بھر کم عمر میں ہونے والی شادیوں کا 40 فیصد بنتا ہے۔
ایک بین الا قوامی این جی او کی جانب سے حضوری باغ اور بہار کے علاقے ’’گایا‘‘ میں کئے جانے والے سروے کے مطابق ان علاقوں میں 18 سال سے کم عمر میں شادی کرنے والوں کی تعداد 60 فیصد بتائی ہے، بھارت کی ریاست جھار کھنڈ کے دیہی علاقوں میں 71 فیصد لڑکیوں کی 18 سال سے کم عمر میں ہی شادیاں کر دی جاتی ہیں جبکہ شہری علاقوں میں یہ تعداد 33 فیصد ہے ، اس کے علاوہ بھارتی صوبے بہار میں یہ تعداد 65 فیصد ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اگر نو عمر لڑکیوں کی شادی کا رجحان اسی تیزی سے جاری رہا تو 2020 تک یہ تعداد 14 کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گی اور ان میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ لڑکیوں کی عمریں 15 سال سے بھی کم ہوں گی۔
Source
Cricketer Imad Wasim confirms separation from his wife Sania Ishfaq
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
Engineer Muhammad Ali Mirza’s First Interview with Irshad Bhatti After 103 Days in Jail









