
فلوریڈا: امریکی پولیس نے اسلام مخالف ملعون پادری ٹیری جونزکو قرآن پاک نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنانے پر گرفتار کرلیا ہے۔
امریکی پولیس نے ریاست فلوریڈا سے ملعون پادری ٹیری جونز اور اس کے ساتھی پادری مرون سیپ کو قرآن پاک کے نسخوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملعون پادری ٹیری جونز نے 2998 نسخے جلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، قرآن پاک کے نسخے ایک گاڑی پر رکھے ہوئے تھے جنہیں مٹی کے تیل میں بھگویا گیا تھا، نسخوں کی تعداد نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے برابر ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 2010 میں بھی ملعون پادری ٹیری جونز نے نائن الیون کے موقع پر قران پاک کی بےحرمتی کا منصوبہ بنایا تھا، جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج ہوا مگر ٹیری جونز اپنے شر انگیز مقاصد کی تکمیل کے لئے باز نہ آیا اور اس نے قرآن کو نذر آتش کردیا، امریکی حکومت نے ٹیری جونز کے اس اقدام پر فائر ایکٹ کے تحت کا جرمانہ عائد کیا تھا، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ ملعون پادری ٹیری جونز کو چرچ آف جرمنی کی فیڈریشن سستی شہرت کا لالچی شخص بھی قرار دے چکی ہے۔
Source
Mansoor Ali Khan's special podcast with Mohammad Malick on Pakistan's political issues
Former MPA also fell victim to AI, got married without seeing the woman's real appearance
Mohsin Naqvi reacts to viral video of IG Islamabad & CDA Chairman sitting in a 'Baggi'
Wagah Border Flag-Lowering Ceremony Marks Independence Day Celebrations - 14th August 2026
Maulana Fazal Ur Rehman's stance on new provinces - Details by Talat Hussain
There are no 'Cockroaches' and 'Gen-Z' in Pakistan - Governor Sindh to reporter












