لاہور: شیخوپورہ کے بعد لاہورمیں بھی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سنگدل افراد 2 نومولود بچیاں کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر چلے گئے۔
نومولود بچیاں پھینکنے کا پہلا واقعہ ڈیفنس کے علاقے سوئی گیس کالونی میں پیش آیا جہاں پر پیدا ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایک ننھی کلی کو تھیلے میں ڈال کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا، پاس کھڑے لوگوں نے تھیلے کو ہلتا دیکھ کر بچی کو باہر نکالا اور اسے ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اسی طرح کا دوسرا واقعہ ریوارز گارڈن میں پیش آیا جہاں سے پلاسٹک کی تھیلی میں پڑی ایک اور ننھی کلی ریسکیو 1122 کی مدد سے میو اسپتال پہنچائی گئی، میو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق بچی کی حالت ٹھیک نہیں اوراسے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل بھی شیخوپورہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ سامنے آیا تھا اور سنگدل افراد 2 جڑواں بچیوں کو ریلوے لائن پر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
Source
I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion
London: Former imam sentenced to life for sexual assaults
Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities
Chinese Soldier Standing Near Trump’s Plane Goes Viral for Discipline
Video shows arrest of alleged drug dealer Anmol Aka Pinky
Anmol Pinky case investigation disclosed new information









