
نیویارک: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دفاعی بجٹ گنجائش کے مطابق بناتے توآج وسائل عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ ہورہے ہوتے، امریکی صدرکوڈرون حملے روکنے پرقائل کرنے کی کوشش کروں گا۔
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بحران ایک آمر کی جانب سے پیدا کیا گیا، آمریت کے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہی، جمہوری دور میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، اس دور میں سڑکیں بنی، ترقی کی رفتار تیز ہوئی، ایئرپورٹ تعمیر ہوئے، ییلو کیب آئی، انفرا اسٹرکچر کا جال بچھایا گیا اور ایک وہ وقت بھی آیا جب جمہوری حکومت نے ملک کو نیوکلیئر طاقت بنادیا، نواز شریف نے کہاکہ ہمارے حوصلے بلند تھے جو ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا یہ کام کوئی ڈکٹیٹر کرسکتا تھا۔
وزیراعظم نے کہاکہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کے ساتھ ماضی میں بڑی زیادتیاں اور ظلم ہوتے رہے ہیں، دنیا ہمارا تماشہ دیکھتی تھی کہ پاکستان میں ایک جمہوری حکومت قائم ہوتی ہے لیکن ڈکٹیٹر اس پر قبضہ کرکے منتخب وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملکی مسائل کے باعث بڑے چیلنجز درپیش ہیں، جتنے بڑے مسائل ہیں ہمارا عزم بھی اتنا بڑا ہے اب مشکلات کے باوجود ترقی کا دور دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ کوئی پارٹی تنہا حکومت نہیں بنا سکے گی اور یہ بھی کہا جاتا تھا کہ ہوسکتا ہے مسلم لیگ(ن) زیادہ سیٹیں حاصل کرے لیکن وہ بھی 70 سے زیادہ نہیں ہوں گی۔ نواز شریف نے کہاکہ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اگر ہمیں اکثریت نہ ملتی تو میں وزیراعظم کا امیدوار نہ ہوتا ۔ اگر ہمیں 90 سیٹیں ملتی تو حکومت کی باگ ڈور 50 سیٹیں حاصل کرنے والوں کے سپرد کرتے۔
Source
I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion
London: Former imam sentenced to life for sexual assaults
Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities
Chinese Soldier Standing Near Trump’s Plane Goes Viral for Discipline
Video shows arrest of alleged drug dealer Anmol Aka Pinky
Anmol Pinky case investigation disclosed new information









