
ممبئی: ڈرامہ كوئين وینا ملک ڈائريكٹر نوين بٹرا كی نئی فلم “كاٹيج نمبرنائن” ميں جلوہ گر ہوں گی۔
ايكشن اور تھرل سے بھرپور فلم کاٹیج نمبر نائن میں وينا ايک نفسياتی لڑكی كاكردار ادا کررہی ہیں، جس كے لئے وہ فلم كی ڈيمانڈ كے مطابق كچھ بولڈ سين كرنے پر بھی تيار ہيں، وينا ملک كو فلم “سپرماڈل” ميں سپرماڈل بنانے والے ڈائریکٹر نوين بٹرا کا کہنا ہے کہ وينا جيسی عام زندگی ميں نظر آتی ہيں وہ فلم میں بھی ایسی ہی نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر اداکارہ کے لئے بولڈ سین کرنا آسان نہیں، لیکن وینا باآسانی بولڈ سین کرلیتی ہیں، نوین نے کہا کہ ان كی فلم ميں وينا كے علاوہ كوئی دوسری اداكارہ نہیں جج سکتی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے نوین بٹرا کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم سپر ماڈل میں بھی ایک مڈل کلاس لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ماڈلنگ کی دنیا میں آجاتی ہے، جبکہ وینا ملک نے فلم کی کامیابی کے لئے ممبئی میں حضرت مخدوم علی ماہمی کے مزار’’ماہمی درگاہ ‘‘ پر حاضری اور خصوصی دعا بھی کی تھی۔
Source
I am not asking you - Bilawal Bhutto scolds Shazia Marri during discussion
London: Former imam sentenced to life for sexual assaults
Before leaving China, the American crew threw away everything given to them by Chinese authorities
Chinese Soldier Standing Near Trump’s Plane Goes Viral for Discipline
Video shows arrest of alleged drug dealer Anmol Aka Pinky
Anmol Pinky case investigation disclosed new information









