میرٹھ: پاکستان پر الزام تراشی اور اپنی عظمت کے ڈھنڈورے تو بہت پیٹے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فوج کے جوانوں اور افسروں کے درمیان آپس میں ہی نہیں بنتی جس کی ایک مثال گزشتہ روز اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران جوانوں نے اپنے ہی افسروں پر گھونسوں، لاتوں، تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔
بھارتی اخبار کے مطابق میرٹھ میں باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران 10 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے جوانوں اور افسروں میں تصادم کے نتیجے میں یونٹ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سمیت 2 افسر زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق باکسنگ ٹورنامنٹ کے دوران فوجی جوانوں کو لگا کہ افسران کی جانب سے ان کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے جس پر انہوں نے یونٹ کے نائب لیفٹیننٹ کمانڈر اور 2 افسروں پر لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال متنقل کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج میں اختللافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ اور موجودہ آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے کے درمیان بھی شدید اختلافات پائے جاتے تھے اور سابق آرمی چیف نے جنرل بکرم سنگھ کو آرمی چیف نہ بنانے لئے ایک این جی او کو فنڈنگ بھی کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ بکرم سنگھ مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہے ہیں۔
Source
Watch how Suhail Afridi was welcomed on his arrival to Punjab Assembly
UAE President received grand welcome on his first tour to Pakistan
President Asif Zardari criticizes Imran Khan in his speech
Cricketer Imad Wasim confirms separation from his wife Sania Ishfaq
CM KP Suhail Afridi pays visit to Shah Mahmood Qureshi’s house, meets his family
Hindu extremists go wild on Christmas in India










