کراچی: پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ کراچی ڈرامے کے اعتبار سے مجھے راس آیا مگر یہاں کے حالات نے مجھے بے چینی میں مبتلا کر دیا، جلد واپس لاہور شفٹ ہو جائوں گی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل کو گزشتہ روز4لاکھ روپے بھتے کی پرچی ملی تھی جس کے بعد انھیں رانگ نمبرز سے کالز آنے لگیں اور انھیں اور ان کی فیملی کوجان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، کالزکرنے والوں نے انھیں یہ بھی کہا کہ اگر میڈیاکو اطلاع دی یا تھانے میں رپورٹ درج کرائی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کے گھر والے12دنوں سے دربدر ہیں اور گھر چھوڑکر چلے گئے ہیں، اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔